لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بائیو سیکیور ببل اور کووڈ پروٹو کولز پر سوالات اٹھنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر سہیل نے اپنا استعفی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوادیا ہے۔ ڈاکٹر سہیل پی ایس ایل میں بائیو سیکیور ببل کے معاملات پر تنقید کی زد میں تھے۔ تاہم ان کے استعفے پر چئیرمین اور سی ای او فیصلہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سہیل ایک ماہ کام کریں گے جو کہ ان کا نوٹس پریڈ ہے اور اس دوران وہ تحقیقات میں بھی پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بائیو سیکیور ببل اور ایس او پی کی تیاریوں پر ڈاکٹر سہیل شدید تنقید کی زد میں تھے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹرز کی راہداریوں میں بھی تمام معاملات پر ڈاکٹر سہیل کی جانب ہی انگلیاں اٹھ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ پی سی بی، فرنچائز مالکان اور سٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت جاری ہے اور رواں برس پی ایس ایل مکمل کرانا بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔
پاکستان سپر لیگ سکس (پی ایس ایل) 2021ء کا ایونٹ اگر مکمل نہیں ہوتا تو لیگ میں فرنچائز مالکان کو بڑا نقصان ہو گا جس کے باعث فرنچائزز کے مالکان نے لیگ مکمل کرنے کیلئے بورڈ پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
2021ء میں مصروف شیڈول بورڈ کیلئے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کی ونڈو نکالنا مشکل ہو گیا۔ مئی میں ملتوی لیگ کرانے پر غور کیا جانے لگا ہے۔ مئی میں آئی پی ایل کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا مشکل ہو گا۔مصروف شیڈول بورڈ کیلئے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کی ونڈو نکالنا مشکل ہو گیا۔ مئی میں ملتوی لیگ کرانے پر غور کیا جانے لگا ہے۔ مئی میں آئی پی ایل کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا مشکل ہو گا۔
نومبر اور دسمبر میں بھی کچھ دن مل سکتے ہیں بورڈ نے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ رواں برس پاکستان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کا ممکنہ دورہ بھی شیڈول ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہو گا۔ گرین کیپس کا ویسٹ انڈیز کا دورہ،انگلیند سے بھی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔