اسلام آباد : ایلیٹ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ اسلامی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر سی ای او ایٹین طارق حامدی اور ہیڈ اسلامک بینکنگ ایچ بی ایل محمد آفاق خان کی جانب سے دستخط کیے گئے۔
ایٹین اور ایچ بی ایل نے ایٹین کے ممکنہ خریداروں کو ایچ بی ایل اسلامک ہاؤسنگ فنانس کے ذریعہ ہاؤس فنانسنگ کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ یہ شراکت داری ریڈ ٹیپ کی رکاوٹوں کو توڑنے اور ہاؤسنگ یونٹس کے لئے مالی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں کی پیش کش کرکے خریداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایٹین کے اسٹریٹجک اہداف کے عین مطابق ہے۔ اس شراکت داری کو ایٹین اور ایچ بی ایل کی شریعت تعمیل مصنوعات کی باقاعدہ پروموشنز کے ذریعے دکھایا جائے گا۔
ایٹین مصر میں مقیم اورا ڈویلپرز، اور پاکستان کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز (کے بی ڈی) کا ایک خصوصی مشترکہ رئیل اسٹیٹ منصوبہ ہے۔ نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 10 منٹ پر واقع، اس عظیم الشان منصوبے نے جڑواں شہروں میں مرکزی مقام حاصل کیا ہے۔ نفاست کو سہولت کے ساتھ مربوط کرنے کے مقصد کے ساتھ، ایٹین آپ کے شاہانہ طرز زندگی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔
ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے وسیع پیمانے پر رسائی اور نیٹ ورک کی پیش کش کرے گا تاکہ آگاہی پیدا کی جاسکے اور ایٹین کے خریداروں کے ذریعے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امکانات میں اضافہ کیا جا سکے۔