اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی جلوس پارلیمان میں بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت ثابت نہیں کرسکتے ۔سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آپ نے سارے نظام اور کٹھ پتلی کو بے نقاب کردیا ہے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے۔ تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کارکن کسی خاتون پر ہاتھ نہیں اٹھاتا۔ہمیں اس واقعے کی مذمت کرنا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف،زرداری اور فضل الرحمان کے کارکن ایسی روایت نہیں اپناتے۔ یہ نہ جمہوریت پسند ہیں، نہ سیاست دان ۔خان صاحب کی حکومت جو روایت اپنا رہی ہے نظام کے لئے خطرہ ہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ آپ کے اسپیکر کب تک کرسی پررہیں گے ۔ صدر پاکستان نے مان لیا ہے کہ عمران خان پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھےہیں۔ کب ، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ آپ کونہ پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں ۔