وزیراعظم صاحب ! یہ سیکورٹی جلد آپ سے چھن جائے گی، پھر عوام جوتے لیے کھڑے ہیں: مریم نواز

03:32 PM, 6 Mar, 2021

اسلام آباد : پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم وزیراعظم پر عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہو چکی ہے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا.

پی ڈی ایم رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں اور اراکین کو سلام پیش کرتی ہوں ۔شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم نواز اور خرم دستگیر کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے بتادیا شیر شیر ہوتا ہے جو ہرحال میں مقابلہ کرتا ہے ۔ووٹ چور، ووٹ چور ہی ہوتا ہے۔ان ووٹوں چوروں کا اخلاقیات اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ جب یہ اپوزیشن میں تھے تو جمہوری اداروں پر اسی طریقے سے حملے کرتے تھے۔آج یہ حکومت میں ہیں تب بھی ان کا یہی رویہ ہے۔جعلی وزیراعظم نے عوام کو اپنے کردار بارے کھل کر بتا دیا۔مریم اورنگزیب پر جس طرح حملہ کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔نہتی خاتون پر آپ کے غنڈوں کے حملے کو پوری قوم نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کا سر آج شرم سے جھک گیا ہوگا۔احسن اقبال پر جو جوتا پھینکا گیا اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا وہ بھی قابل مذمت ہے۔آپ کے پاس جو سیکیورٹی ہے وہ بھی جلد آپ سے واپس لے لی جائے گی۔آپ سیکیورٹی کے بغیر میدان میں آئیں،22 کروڑ عوام جوتے لے کر کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین،سپورٹرز اور ووٹرز نے بھی جوتے پہن رکھے ہیں۔ان کی گردنوں پر سر دماغ سے خالی ہیں۔ جو سلوک انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے کیا انہیں بھولیں گے نہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  اسلام آباد سے نشست پر الیکشن کو بطور چیلنج قبول کیا۔ حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اراکین سے بھاری فنڈز کے وعدے کئے۔ حکومت کو ہوا کا معلوم ہوگیا ہے۔پی ڈی ایم ضمنی الیکشن جیت چکی ہے۔حکومت کو سمجھ آگئی ہے۔ ایک چیز طے ہوچکی،صدر مملکت نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کردی ۔

مزیدخبریں