کامیڈی کے شہنشاہ امان اللہ کوبچھڑے ایک سال بیت گیا

کامیڈٰی کے شہنشاہ امان اللہ کوبچھڑے ایک سال بیت گیا

لاہور : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیڈی کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بے تاج بادشاہ امان اللہ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ہے ۔

امان اللہ خان کو قریب سے جاننے والے جانتے ہیں کہ ان کے چہرے پر تو سنجیدہ تاثرات ہوتے تھے لیکن حاضر جوابی اور برجستہ جملوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

امان اللہ بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے نے 1950 میں لاہورمیں جنم لیا ۔ 

امان اللہ نے 1969 میں باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر سے فنی سفر کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا ، کامیڈی کنگ نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں حصہ لیا ۔ 

امان اللہ سمیت کئی فنکاروں کی پہچان بننے والے شرطیہ مٹھے  نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ محبت سی این جی ، بڑا مزا آئیگا، بیگم ڈش انٹینا اور کھڑکی کے پیھچے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ 

نور امان اللہ ، درغون امان اللہ نے کہا کہ انہوں ے بحیثیت والد ہماری اچبھی تربیت کی ، والد کے ساتھ مسکراہٹ بھرے لمحات گزرے جو کہ کبھی نہیں بھول سکتے ۔