اسلام آباد : وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تباہ حال معیشت کو بہت سنبھالا دیا ہے ۔ عمران خان نے بہت محنت اس ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 12،14 لوگوں کو سیاست کو اپ سیٹ کرتے دیکھا ہے۔جتنی محنت انہوں نے کسی اور کو کرتے نہیں دیکھا۔وزیراعظم نے احساس پروگرام سے جیسے عوام کی مدد کی وہ بہت بڑی بات ہے۔
پلوامہ واقعہ پر وزیراعظم نے جس طرح مؤقف اپنایا اس نے ملک کا مورال بلند کیا۔ پاکستان کی فوج 15ویں نمبر سے پہلے نمبر پر آگئی ۔اقتدار کے دن چٹکیوں میں گزر جاتے ہیں،اپوزیشن کے دن لمبے ہیں ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو اللہ پاک نے نئی سیاسی زندگی دی ہے۔عمران خان اب عوام کیلئے باہر نکلیں اور ان کے مسائل حل کریں ۔جاگیردار کبھی حکومت کے ساتھ نہیں ہوتا، عوام ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پہلے 176 ووٹ دیئے آج 178 ووٹ ملے ہیں ۔لوگوں کو روزگار اور تنخواہوں کا مسئلہ درپیش ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک باتیں کرتے رہتے ہیں، عام آدمی کو ساتھ لے کر چلیں ۔