کورونا پابندیوں میں مزید اضافہ نہیں کیا جائیگا، سعودی وزارت داخلہ

12:45 PM, 6 Mar, 2021

ریاض : سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں  ریستورانوں او قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروسز اتوار سے بحال کی جارہی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ اتوار7 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی گئی کئی پابندیوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ریستورانوں او قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس بحال کی جا رہی ہے جبکہ سپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ بیان میں کہا کہ سماجی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 20افراد شرکت کرسکیں گے۔وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ مرحلے میں ماسک اور سماجی فاصلے جیسی پابندیوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھاپے بڑھا دیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ قبرستانوں میں نماز جنازہ کے اوقات کی پابندی جاری رکھی جائے گی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تین اور چودہ فروری کے جاری کردہ وضاحتی بیانات میں جن حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تھا اب ان میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔


سابقہ دونوں بیانات کے تحت تمام تفریحی پروگرام او سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا تھا، سنیما گھر، انڈور تفریحی مراکز اور گیمز سینٹر نیز ریستورانوں،قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز میں موجود تفریحی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔


بیان میں کہا گیا کہ اتوار سات مارچ سے ان پابندیوں می توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کئی سرگرمیاں اس سے مستثنی رہیں گی۔
بیان کے مطابق ہر طرح کی تقریبات اور سماجی پروگرام معطل رہیں گے۔ شادی کی تقریبات ، کمپنیوں کے پروگرام پر پابندی برقرار رہے گی۔
شادی گھروں یا ہوٹلوں کے ماتحت تقریبات ہال، استراحات اور اس مقصد کے لیے لگائے جانے والے خیمموں میں بھی کوئی پروگرام نہی ہوگا۔

مزیدخبریں