بہاولنگر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی شاندار کاروائی کے بعد خطرناک ڈکیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملوث خطرناک ڈکیت محمد شوکت، محمد یٰسین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی 01لاکھ روپے،موبائل فون اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس موقع پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔