وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تمام ارکان اسمبلی کیلئے ناشتہ

10:58 AM, 6 Mar, 2021

اسلام آباد :اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی طرف سے تحریک انصاف اور تحادیوں کے ارکان قومی اسمبلی کیلئے مشترکہ ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔

وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ میں شریک ہیں۔

اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ ، جمہوری وطن پارٹی  اور ایم کیو ایم کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سینیٹ امید وار وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔ پی ڈی ایم کی طرف سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں