تحریک انصاف کی حکومت کو کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے: فواد چودھری

09:23 AM, 6 Mar, 2021

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا تحریک انصاف کی حکومت پرفیکٹ  ہے ۔ عوام کی توقعات زیادہ ہیں اور کارکردگی کہیں بہترکرنےکی ضرورت بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس وقت عمران خان اس ملک میں واحد امید ہے اس کے علاوہ صرف سیاسی مگر مچھ ہیں جو ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کچھے وسائل بھی ہڑپ کر سکیں۔

مزیدخبریں