ہندو انتہا پسندوں نے ممبئی کی سب سے پرانی ’’کراچی بیکری ‘‘ بند کرادی

ہندو انتہا پسندوں نے ممبئی کی سب سے پرانی ’’کراچی بیکری ‘‘ بند کرادی
کیپشن: ہندو انتہا پسندوں نے ممبئی کی سب سے پرانی ‘‘کراچی بریانی’’ بند کرادی
سورس: file

ممبئی:  ہندو انتہا پسندوں کی ایک اور کارروائی ۔۔ممبئی کی سب سے پرانی اور تاریخی ’کراچی بیکری‘ کو بند کرادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع بھارت کی سب سے پرانی اور مشہور ترین ’کراچی بیکری‘ پر انتہا پسندوں کی جانب سے ایک ماہ قبل حملہ کیا گیا تھا اور آخر کار شدید احتجاج کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔ اس بیکری کو صرف اس لیے حملے کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کا نام ’کراچی‘ کے نام پر ہے۔ 

واضح رہے کہ ممبئی میں واقع واحد، مشہور ترین ’ کراچی بیکری ‘ کے مالک سندھی ہندو ہیں جو تقسیم ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے بھارتی شہر ممبئی رہائش پذیر ہو گئے تھے۔ کچھ ماہ قبل بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بیکری کا نام’ کراچی‘ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور بیکری کے مالک کو قانونی نوٹس جاری کیا گیا اور نام تبدیل کرنے کا کہا گیا۔