پی ایس ایل فرنچائز مالکان پی سی بی پر برس پڑے 

  پی ایس ایل فرنچائز مالکان پی سی بی پر برس پڑے 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا ، ہنگامی اجلاس میں فرنچائز مالکان برس پڑے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کے سبب کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پی ایس ایل چھ کو ملتوی کردیا تھا۔ فیصلے سے قبل فرنچائز مالکان کے نمائندوں کا ورچوئل اجلاس بلایاگیا ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پرخاصی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی ، اربوں روپے کی سرمایاہ کاری کرنے والے ٹیم مالکان صورتحال سے خاصے نالاں نظر آئے ، انہوں نے حکام کی جانب سے بائیوببل میں نامناسب انتظامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ 

ایک ٹیم کے اونر کا کہناتھاکہ ، گانے کی تیاری ، اورہمیں بتائے بغیر ترکی میں ویڈیو شوٹ پر خوب پیسہ خرچ کردیا ، اہم معاملات میں کسی نے پوچھا نہیں ، جہاں ٹیم ٹھہری تھیں وہاں شادی کی تقریبات ہوتی رہیں ، پورا ہوٹل بک کروا لیتے تو یہ دن دیکھنا نہ پڑتا "۔

ایک اونر کا کہناتھاکہ ہم نے تجویز دی تھی کہ پاکستان میں بائیو ببل ٹھیک نہیں بنے گا ایسے میں ایونٹ دبئی کروا لیتے ہیں ، مگر کسی نے ہماری بات نہیں مانی ، ہمارے تحفظات پر سمجھا گیا کہ ہم لڑائی کررہے ہیں ۔ 

اجلاس میں اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا گی اکہ ایونوٹ سے قبل کیسے اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سلطانز کو ٹیم ہوٹل میں جگہ نہ ہونے کا جواز دے کر دوسرے ہوٹل میں ٹھرایا گیا ۔ پلئیرز کو کمروں میں جانے کے لیے بھی انتظار کرنا پڑاتھا۔ ہوٹل میں لفٹ کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کھلاڑیوں کے لیے لیکن اس میں عام شہری بھی جاتے رہے ۔  کچن سٹاف کی صورتحال کے بار میں کسی نے نہیں پوچھا کہ انہیں حفاظتی انتظامات کیے گئے یا نہیں ۔