ممبئی : بھارت کے معروف ترین گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ " جب تک سلمان خان شادی نہیں کرتے اس وقت تک میں بھی شادی نہیں کروں گا"۔
انہوں نے ایک شو کے دوران کہا کہ میں ابھی اچھی لڑکی کی تلاش میں ہوں تاہم شادی صرف ایک شرط پر کروں گا کہ پہلے سلمان خان شادی کرائی جائے ۔
گلوکار میکاسنگھ نے کہا کہ سلما ن خان کے بعد بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ہی رہ جانے والا میں ہی واحد کنوارا ہوں گا ، سب میری شادی کا بھی انتظار کررہے ہیں ، جب کہ اس انتظار میں ہوں کہ سلمان خان شادی کریں ، اب جب تک سلمان خان کی شادی نہیں ہوجاتی میں بھی کنوارا ہی رہوں گا۔ بیچلرز لائف میں مزا ہے اور میں بھی اس سے لطف اندوز ہورہاہوں ۔