امریکن پاپ سٹار ایکن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

06:51 PM, 6 Mar, 2020

جدہ : امریکن پاپ سٹار کے اسلامی روپ نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ،عالمی شہرت یافتہ پاپ سٹار ایکن نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ،ان کی عمرہ ادائیگی کی تصویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوب پسند کیا ۔

سوشل میڈیا پر امریکی پاپ اسٹار ایکن کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کو خانہ کعبہ میں احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایکن حال ہی میں ایک کنسرٹ کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے تھے جہاں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے قبل وہ دمام گئے تھے وہاں انہوں نے ایک کنسرٹ بھی کیا اور بعد ازاں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ گئے۔ 

امریکی پاپ اسٹار کے حوالے سے بہت ہی کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ وہ ایک سیاہ فام مسلمان خاندان میں پیدا ہوئے تھے، گلوکار اپنی زندگی کی تمام تر کامیابی کی وجہ اپنے عقیدے کو سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں