نجی ائیر لائن نے دبئی کا کرایہ صرف 338 روپے کر دیا

06:24 PM, 6 Mar, 2020

: دبئی کا سفر کرنے والوں کیلئے نئی نجی ائیر لائن نے آتے ہی دھماکہ کر دیا ،کمپنی نے اپنی پروموشن کیلئے دبئی کا کرایہ صرف 338 روپے کر دیا ۔

ترکی کی نئی نجی ایئر لائن نے دبئی کے سفر کا انتہائی سستا بنا دیا اب دبئی کا کرایہ صرف 338پاکستانی روپے ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئےسفر 9 درہم (338 پاکستانی روپے) کردیا،ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز29 مارچ 2020 کو استنبول،سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے کرے گا ۔اینادولوجیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربایجان،یو اے ای، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئیڈن، اٹلی،بحرین، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا،کویت، روس،سعودی عریبیہ کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گی۔

مزیدخبریں