’اب صرف دین کی خدمت کروں گا‘ فیروز خان

’اب صرف دین کی خدمت کروں گا‘ فیروز خان

کراچی: شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مذہب سے محبت کے اظہارکا سلسلہ جاری ہے۔حمزہ علی عباسی کے بعد اب ایک اور معروف فنکار فیروز خان نے بھی شوبر کو خیربادکہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’میرے مداح میرے ایک بیان کے منتظر ہیں، میں اعلان کرتا ہوں کہ میں شوبزانڈسٹری چھوڑتا ہوں اور اب اس پلیٹ فارم سے صرف اور صرف اسلام کی تبلیغ کیلئے اپنی خدمات پیش کروں گا۔آپ سب دے دعاوں کی درخواست ہے۔

فیروز خان کے اس بیان پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کیلئے خواہشات کااظہارکررہی ہے۔