پنجاب پولیس میں ہزاروں بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی

04:33 PM, 6 Mar, 2020

لاہور: پنجاب حکومت نے پولیس میں ہزاروں خالی اسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی کیلئے صاف شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں 10,633 منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔پولیس میں اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولنگ و آپریشنل امور کیلئے 548 گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھرمیں 101 تھانوں کیلئے اپنی عمارتیں بنائی جائیں گی جبکہ 45 زیر تعمیر عمارتوں کی تکمیل اسی سال ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاجلد محکمہ پولیس کو اراضی منتقل کردی جائے گی تاکہ تھانے اپنی زمینوں پر تعینات کئے جاسکیں۔وزیراعلیٰ کے بقول وسائل کی کمی دور کرنے اورپولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 49 ارب روپے مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں تقریباً 6ارب سے زائد کے جدید کمیونیکیشن آلات اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں