لاہور: کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی نماز جنازہ کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امان اللہ خان کی نماز جنازہ آج پیراگون سٹی میں اداکی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولاناطارق جمیل پڑھائیں گے۔امان اللہ خان کی صاحبزادی نور امان اللہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بتایا ہے کہ ان کے والد کی نماز جنازہ آر بلاک میں بعد نماز عصر اداکی جائے گی۔