لاہور: معروف گلوکارہ قراة العین بلوچ نے کہا ہے کہ اصل فیمنسٹ کام پر توجہ دیتے ہیں، حقوق مانگنے پر وقت ضائع نہیں کرتے۔ عورت مارچ سے قبل اداکارہ و گلوکارہ قر العین بلوچ نے اس ٹوئٹ کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی اور لوگ جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔
Real feminist gets down to work and wastes no time shouting for her “rights”
— Quratulain Balouch (@Quratulainb) March 4, 2020
گلوکارہ قر العین بلوچ نے ایک مختصر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور وہ اپنے حقوق حاصل کرنے پر چیخنے و رونے میں وقت ضائع نہیں کرتے گلوکارہ کی ٹوئٹ کے بعد کئی افراد نے کمنٹس کیے جن میں کچھ افراد نے ان کی حمایت کی تو کچھ افراد نے ان سے اختلاف بھی کیا اور کچھ خواتین نے تو قر العین بلوچ کی ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کیا کہ وہ ایک خاتون ہوکر ایسا کہہ رہی ہیں۔
جبکہ کچھ افراد نے قراة العین بلوچ سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اگرچہ وہ اور دیگر خواتین بھی جانتی ہیں کہ وہ سچ بول رہی ہیں تاہم پھر بھی کئی لڑکیاں اور خواتین ان سے اتفاق نہیں کریں گی، کیوں کہ وہ ایک غلط پروپیگنڈے پر کام کر رہی ہیں۔