میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، میں نے کرکے بھی دکھایا ہے ، رابی پیرزادہ

میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، میں نے کرکے بھی دکھایا ہے ، رابی پیرزادہ

لاہور : سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دیتی ہے وہ عورت نہیں ہوتی اور جو مرد عورت کو گالی دیتا ہے وہ مرد نہیں ہوتا۔

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ماضی کی زندگی کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا جس میں وہ گلوکاری کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنی حال کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کر رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، یہ میں نے ناصرف کہا بلکہ کرکے بھی دکھایا۔

سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ میں نے دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا، کیوں؟ کیونکہ اگر اللہ راضی ہوگا تو تب ہی میری آخرت جنت ہوگی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خلیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مگر خلیل الرحمان صاحب ایک عور ت کو گالی دینا اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے لکھا کہ اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دیتی ہے وہ عورت نہیں ہوتی۔