لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے تمام سٹور، ہوٹلوں پر پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر دی۔
عدالت نے پولی تھین بیگز کا استعمال مکمل ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کروا دیا گیا۔
وکیل ابو ذزر سلمان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں کچھ ہوٹلز بھی پولی تھین بیگز کا استعمال کر رہے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پنجاب بھر میں پابندی سے متعلق حکم جاری کریں گے ۔