ٹیلر سوئفٹ کا نیش ول کے متاثرین کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

12:09 PM, 6 Mar, 2020

ٹینسی :امریکی گلوگارہ ٹیلرسوئفٹ نے امریکی شہر نیش ول میں طوفانی بگولے کے باعث ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرین کے لئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لکھا کہ نیش ول شہر ان کا گھر ہے، وہاں سیکڑوں افراد کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ریاست ٹینیسی میں تیز ہواﺅں کے طوفان سے ہونے والے نقصانات کو تباہ کن قرار دیا۔امریکی ریاست ٹینیسی میں تیزہواﺅں کے طوفان کے باعث متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں