پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش

09:19 AM, 6 Mar, 2020

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ پروازوں کا رخ لاہور سےاسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔تیز بارش کے باعث فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کئی علاقے زیر آب آگئے اور گیپکو کے بیشتر فیڈر ٹرپ ہوگئے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی معطل کردی گئی۔

علاوہ ازیں شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے خنکی مزید بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی، ان علاقوں میں ساہیوال، پاکپتن، شکرگڑھ، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، کمالیہ اور فیصل آباد شامل تھے۔

مزیدخبریں