بھارتی مظالم کیخلاف تنقید،وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر اور ترک صدر کا شکریہ

بھارتی مظالم کیخلاف تنقید،وزیراعظم کا ایرانی سپریم لیڈر اور ترک صدر کا شکریہ
کیپشن: افسوس ہے مسلم دنیا کی طرف سے کچھ ہی آوازیں اس کی مذمت کر رہی ہیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی مظالم کیخلاف کھل کر بات کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامہ ای اور تک صدر رجب طیب اروان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہندوستان میں مظالم کے خلاف بات کرنے پر سپریم لیڈر خامنہ ای اور صدر اردگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہندو بالادست مودی حکومت ہندوستان اور کشمیریوں کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ مسلم دنیا کی طرف سے کچھ ہی آوازیں اس کی مذمت کر رہی ہیں۔