نواز شریف  اہلخانہ کے پر زور اصرار کے باوجود اسپتال جانے کو تیار نہیں، حمزہ شہباز

نواز شریف  اہلخانہ کے پر زور اصرار کے باوجود اسپتال جانے کو تیار نہیں، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور:حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق اچھی خبریں نہیں، حکومت  کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے قانون کے تحت فوری اپنا فرض پورا کرے۔


تفصیلات کے مطابق ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف  کی عیادت کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ  نواز شریف  اہلخانہ کے پر زور اصرار کے باوجود اسپتال جانے کو تیار نہیں اور  وہ اپنا معاملہ اللہ  کے سپرد کر چکے ہیں۔ عزت اور وقار سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے عوام اور پارٹی کارکنان سے دعا کی درخواست کی ہے اگر حکومت نے فیصلہ ماننا ہی نہیں تھا تو پھر پانچ میڈیکل بورڈز بنانے کا ڈرامہ کیوں کیا گیا؟ اور اگر میڈیکل بورڈز تشکیل دئیے گئے تو پھر ان کی سفارشات پر عمل کرنا  کیا قانونی تقاضا نہیں  ہے؟

انہوں نے کہا  کہ علاج کی راہ میں رکاوٹ زندگی کے قانونی حق سے انکار کا مجرمانہ اقدام ہے۔ نواز شریف کے صبر کا امتحان لینے والوں کو یہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔