ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلےکو ساری دنیا نے سراہا، شاہ محمود قریشی

06:25 PM, 6 Mar, 2019

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا، اس کے بعد گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے ساری دنیا نے سراہا جبکہ پائلٹ حسن صدیقی قوم کے ہیرو ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں  اظہار خیال  کرتے ہوئے اپوزیشن کو تجویز دی کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ معیشت ہو یا اداروں کی اصلاح، آئیں مل نیا پاکستان کر بناتے ہیں۔وزیر خارجہ نے شہبازشریف،بلاول بھٹواوراسعدمحمودکودفترخارجہ آنےکی دعوت  دی اور دفتر خارجہ اور خارجہ پالیسی پر مشورے اور تجاویز بھی طلب کیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اہم سوال اٹھایا کہ کالعدم تنظیمیوں کو این آر او کیوں دیا گیا؟ ہم تو پچھلے چالیس سال کے بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کا موقع کیوں دیا؟ چالیس سال تک اقتدار میں کون سی جماعتیں اقتدار میں رہیں؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد ہمارا پیغام واضح تھا جسے دنیا نے سراہا۔ حالیہ تمام  اقدامات پاکستان کے بہترین مفادات میں کیے گئے ہیں۔او آئی سی میں نہ جانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا تھا ۔

 

مزیدخبریں