پنڈی بھٹیاں میلے میں خواتین کے ساتھ شرمناک حرکت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

01:55 PM, 6 Mar, 2019

 پنڈی بھٹیاں میلے میں اوباشوں کا عورتوں پر سرعام تشدد کپڑے پھاڑ دیئے گئے دوپٹے نوچ لئے گئے ۔پنڈی بھٹیاں لڑکی مدد کے لیے تھانہ سٹی پولیس کو منتیں کرتی رہیں پولیس اہلکار آنے کا کہتے کہتے موقع سے فرار ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں میں ایک قدیم تین روزہ میلہ لگا ہوا ہے جس میں آج ایک نہایت ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔چند اوباش نوجوانوں نے میلہ دیکھنے آئے ہوئے ایک خاندان کی لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکات شروع کردیں جس پر لڑکیوں کی ماں نے منع کیا تو اوباش نوجوانوں نے اس پر بری طرح تشددشروع کردیا۔اس متاثرہ خاندان کی ایک لڑکی فوری محض چالیس پچاس فٹ کے فاصلے پر موجود پولیس وین کے پاس چلی گئی اور مدد کے لیے چیخ وپکار کرتی رہی ۔پولیس اہلکار آنے کا کہتے کہتے گاڑی موقع سے فرار ہوگئے ۔

لڑکی واضح کر رہی ہے کہ اس کی ماں پر تشدد ہورہا ہے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے ہیں لیکن ان کے جانے کے بعد ملزمان نے نہ صرف ان لڑکیوں کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ان کے کپڑے پھاڑ دیئے ان کے سروں سے دوپٹے نوچ ڈالے بلکہ ان کو چھڑانے کے لیے دیگر شہریوں پر بھی تشدد کیا ۔عوام کی محافظ پولیس کے اہلکار موقع سے بھاگ گئے۔

مزیدخبریں