راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کشیدگی میں کمی ہے مگر جنگ کا خطرہ موجود ہے اور بھارت نے جارحیت کی جس کا جواب دیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارتی جارحیت کے باعث دونوں ممالک جنگ کے قریب تھے اور بھارت پر منحصر ہے کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اور کشمیریوں پر مظالم جاری رہے تو ردعمل بھی آئے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے زیادتی کی جا رہی ہے اور بھارت کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گن سے اندھا کر رہا ہے۔