لاہور: نوازشریف کی صحت کے حوالے سے سینئیر صحافی اور نیونیوز کے ڈائریکٹر نصراللہ ملک نے اہم انکشافات کیے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے گردے خراب ہیں ۔ انہیں کسی بھی وقت ڈائلاسس کی ضرورت پیش آ سکتی ہے ۔ ان کی صحت تشویشناک ہے۔
نوازشریف نے خود جیلر کو بلا کر کہا کہ دیکھو میں تین بار وزیراعظم رہا ہوں ۔ اگر میری ڈیتھ ہو جائے تو بہت دیر نہ لگانا مجھے میرے گھر پہنچا دینا جلدی ۔
نصراللہ ملک کا کہنا ہے جو میڈیکل بورڈ بنا ہوا ہے ۔ اس میں موجود ڈاکٹر بھی دباؤ کا شکار ہیں ۔