عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم شاہد خاقان

عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم شاہد خاقان
کیپشن: pm shahid khaqan federal cabinet وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان خیالات کا اظہار وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو توانائی کی رسد و طلب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ آئندہ ماہ تربیلا چار اور نیلم جہلم سے اضافی بجلی پیدا کی جائے گی ، آئندہ برس موسم گرما اور رمضان کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔