سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے سیاسی رہنمائوں کو 14 مارچ تک پیشی کا نوٹس

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے سیاسی رہنمائوں کو 14 مارچ تک پیشی کا نوٹس
کیپشن: election commission senate election horse trading allegation الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ سیاسی جماعتوں کو نوٹس

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کا معاملہ ، سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو 14 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو 14 مارچ کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے  ہیں۔