لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمود سلطان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ محمود سلطان نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر جہانگیر ترین اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے ، ملاقات میں سابق رکن اسمبلی نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ محمود سلطان جھنگ کے حلقہ این اے 91 سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں لیکن 2013 کے انتخابات میں وہ انتخاب ہار گئے تھے مگر ووٹوں میں چند ہزار کا ہی فرق تھا۔
صاحبزادہ محمود سلطان نے 2013 میں ن لیگ کی جانب سے الیکشن لڑا اور 86 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کامیاب ہونے والے امیدوار نجف عباس سیال نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا اور 90 ہزار سے ووٹ حاصل کیے۔
لیگی رہنما صاحبزادہ محمود سلطان پی ٹی آئی میں شامل
07:49 PM, 6 Mar, 2018