راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس، ملکی سلامتی کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس راولپنڈی ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
دیرپاامن کے لیے کامیابیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ، کانفرنس کے دوران خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔