کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، ویسٹ انڈین ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی

05:37 PM, 6 Mar, 2018

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، کالی آندھی پاکستان کے ہوم گرائونڈ پر ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، شیڈول کے مطابق کالی آندھی پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی ، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایک میچ کراچی میں کھیلا جائے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈین بورڈ کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ایک ٹی ٹوئنٹی کراچی میں کھیلا جائے ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ  یکم ، دو  اور چار اپریل کو کھیلے جائیں گے جو  کہ لاہور میں ہوں گے۔

مزیدخبریں