انوشکا شرما کی فلم ’’'پری‘‘ فلاپ ہو گئی

05:08 PM, 6 Mar, 2018

 ممبئی : بالی و وڈ باکس آفس پر  مایہ ناز اداکارہ انوشکا شرما کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونیوالی نئی فلم 'پری' سینما گھروں میں بہترین کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کی فلم 'پری' جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی۔ 3روز میں فلم 15 کروڑ ہی کماپائی۔اداکارہ انوشکا کی ڈرائونی فلم کے ٹیزر اور ٹریلر کو سماجی رابطوں پر تو بہت پذیرائی حاصل رہی۔جیسے ہی فلم کی نئی جھلکیاں آتیں سوشل میڈیا پر مقبول ہوجاتیں مگر سینما میں فلم کو شدید ناکامی کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بیگم کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر نکل آیا، مزید سرجری کا فیصلہ

یہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم میں انوشکا شرما چڑیل کا منفرد کردار ادا کررہی ہیں۔ انوشکا کی ویرات کوہلی سے شادی کے بعد پہلی فلم ہے۔ 

مزیدخبریں