2018 میں ہونے والی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل پاکستانی کھلاڑی

03:35 PM, 6 Mar, 2018

2018 میں ہونے والی کیریبیئن پریمیئر لیگ  کے ڈرافٹ میں شامل پاکستانی کھلاڑی

جمیکا : دنیا بھر میں ٹی 20 کرکٹ لیگز کی بھرمار جاری ہے ۔ہر سال  ہر کرکٹ بورڈ اپنی ٹی 20کرکٹ لیگ کراتا ہے۔ جس میں وہ اپنے ملک کے کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرتے ہیں ۔ پاکستانی کھلاڑی اپنی ناقابل یقین کارکردگی کی بنا پر غیر ملکی لیگز مالکان کی آنکھوں کا تارا ہیں۔ دنیا بھر میں جہاں بھی کرکٹ لیگ ہوتی ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو لازمی اس لیگ میں مدعو کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل تنویر کی کیربیئن لیگ میں شاندار باؤلنگ
 
 کیریبیئن پریمیئر لیگ کے رواں سال کے ایڈیشن کیلئے کئی نامور پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شامل ہوئے ۔اس سال کیربیئن لیگ میں سب سے زیادہ مہنگے  پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر ہیں جن کو گیانا آمیزون وارئیرز نے   160000امریکی ڈالرز میں ڈرافٹ میں جگہ دی ۔ دوسرے نمبر پر مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک  فروخت ہوئے ہیں جن کو بارباڈوس اینڈ ٹرینڈس نے 130000 امریکی ڈالرز میں اپنی ٹیم میں جگہ دی ۔

شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ میں اپنے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے کے حوالے سے تو شہرت رکھتے ہیں ۔انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد شاہد آفریدی دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے رواں سال سیزن کھیلنے کیلئے انہیں جمیکا اینڈ تلاواز نے 130000 ہزار امریکی ڈالرز میں ڈرافٹ میں شامل کیا۔

عماد وسیم کو بھی اپنی نپی تلی باؤلنگ کے باعث جمیکا تلاواز نے 110000 امریکی ڈالر میں خریدا ۔رومان رئیس کو 70000 امریکی ڈالرز میں سینٹ لوشیا کی ٹیم نے اپنی ٹیم میں جگہ دی۔وہاب ریاض اور جنید خان کو بالترتیب  40000 اور 30000ہزار امریکی ڈالرز میں بارباڈوس اینڈ ٹرینڈس نے اپنی ٹیم میں جگہ دی جبکہ ٹرینڈس نائٹ رائیڈرز نے شاداب خان کو 30000 امریکی ڈالرز میں دوبارہ اپنی ٹیم میں رکھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 

مزیدخبریں