لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 100 روپے میں فروخت کیلئے پیش کردی گئی

03:34 PM, 6 Mar, 2018


لاہور:پی ایس ایل میں تھری میں مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسی لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کو ہی مشہور بزنس ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے اور اس کی قیمت صرف 100 روپے(یعنی 1 ڈالر )مقرر کی گئی ہے جس کو دیکھ کر رانا فواد کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی دوسری سب سے قیمتی ٹیم لاہور قلندرز کی مسلسل پانچ شکستوں کے بعد قلندرز کے ایک مداح نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے پوری ٹیم کو ہی معروف ویب سائٹ ای بے پر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا اور حیران کن طور پر اس کی قیمت صرف ایک ڈالر رکھی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کے ہارنے کی وجہ بتادی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹ میں لاہور قلندر ز کے بیٹسمین عمر اکمل کی تصویر دکھائی گئی ہے جس میں وہ انگور کھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ابھی تک کوئی بھی فتح حاصل نہیں کرسکی جبکہ اسے مسلسل پانچ میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزیدخبریں