نئی دہلی : بھارت میں باراتیوں کے ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی حصے میں باراتیوں کو لے جانے والا ایک ٹرک پل پر سے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
Over 20 people dead after a truck they were travelling in fell into a drain in Gujarat's Bhavnagar pic.twitter.com/0SUi6HeRr0
— ANI (@ANI) March 6, 2018
یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا میں ایک ووٹ کی پانچ کروڑ روپے بولی لگی، شیخ رشید
گجرات پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ 25 فٹ بلند پل سے نیچے گِر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک میں قریب 60 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔ حکام نے بھوَن نگر میں پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'شمی آنٹی' 89 برس کی عمر میں چل بسیں
#Gujarat: Updated visuals of the truck that killed 26 people & injured 12 people after falling into a drain in Bhavnagar. pic.twitter.com/lPVWqNSnUo
— ANI (@ANI) March 6, 2018