دانیال عزیز توہین عدالت کیس، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

01:37 PM, 6 Mar, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں  دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنتا ہے۔ دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ طلال چودھری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کہ ان کے موکل کو توہین آمیز تقاریر کی سی ڈی کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو تقریر کا ٹرانسکرپٹ دے دیا گیا ہے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کہ سیاسی کیس ہے ٹمپرنگ ہو سکتی ہے لہذا سی ڈی کی کاپی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق چیئرمین سی ڈی اے اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان گرفتار

عدالت نے سی ڈی کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کر دی۔ کامران مرتضیٰ کی درخواست پر طلال چودھری کو اگلی پیشی کیلئے حاضری سے استثنیٰ بھی مل گیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران سپریم کورٹ اور ججوں کے بارے میں دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں