سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا میں ایک ووٹ کی پانچ کروڑ روپے بولی لگی، شیخ رشید

12:32 PM, 6 Mar, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف سے کھیلتے ہیں اور انہیں اس طرح کے کھیل میں تجربہ بھی بہت ہے مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔  شیخ رشید نے کہا کہ دہری شہریت پر سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا جبکہ چار سینیٹرز دہری شہریت والے نکلے۔ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چار مزید سینیٹرز دہری شہریت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دُہری شہریت والے سینیٹ میں نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ کل کو کوئی بھارتی نکل آیا تو کیا بنے گا؟ تاہم امیدواروں کے غیر ملکی اثاثوں، کریمنل ریکارڈ کا بھی علم ہونا چاہیے۔

مزید تفصیل پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ 12 مارچ کو ہو گا

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ووٹ کے پانچ کروڑ روپے کی بولی لگی جب کہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے کے پی کے میں سینیٹ الیکشن میں بکنے والے ارکان اسمبلی کو آئندہ پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوٹ کے بدلے ضمیر بیچنے والے نہیں چاہیئں جبکہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آتے ہی عملی اقدامات کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق چیئرمین سی ڈی اے اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان گرفتار

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک اںصاف چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی نفی ہوئی ہے اور پیسہ چلا ہے اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں پر بھی پیسہ چلا اور کئی لوگوں نے اپنے آپ کو بیچا۔ رشوت دی بھی گئی اور لی بھی گئی جبکہ پتا ہے رشوت کس نے دی لیکن بدقسمتی سے رشوت لینے کا ثبوت نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں