سابق چیئرمین سی ڈی اے اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان گرفتار

11:43 AM, 6 Mar, 2018

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں افراد پر شکر پڑیاں کمپلیکس کی تعمیر کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: جعلی ادویات کیس، سپریم کورٹ کے حکم پر فیکٹری مالک کمرہ عدالت سے گرفتار

واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیع کو مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں