کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئے

کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئے

ممبئی: کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی نئی وین کو اسپیس شپ قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما نے ٹویٹر پر اپنی نئی وینیٹی وین کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے معروف کار ڈیزائنر دلیپ چھابڑیا کا شکریہ ادا کیا۔

یہاں تک تو سب نارمل رہا لیکن ٹویٹر پر تصاویر سامنے آتے ہی ویب سائٹس کے صارفین نے کپل شرما پر تنقید شروع کر دی اور ان کی نئی گاڑی کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی نئی وین کو”سپیس شپ “قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: 'شمی آنٹی' 89 برس کی عمر میں چل بسیں
 
 گزشتہ ایک برس سے تنازعات کا شکار کپل شرما کی زندگی ایک بار معمول پر آنے ہی لگی تھی کہ انہیں پی ایس ایل 3 میں شرکت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گے ہیں۔ شاید بھارتی ابھی تک کپل شرما کی پی ایس ایل تھری میں شمولیت پر ناراض ہیں اور ان کی ہر بات پر تنقید کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں