ممبئی: فلموں میں دادی نانی اور ماں کا بہترین کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ شمی کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا لیکن انہیں فلم نگری میں 'شمی آنٹی' کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں مزاحیہ اداکاری سے لے کر سنجیدہ کردار بھی خوب نبھائے۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اہم سنگ میل عبور کر لیا
اداکارہ شمی نے چھوٹی اسکرین پر متعدد ڈرامہ کیے جب کہ 200 زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں کلی نمب ر1، گوپی کشن، ہم ساتھ ساتھ ہیں بھی شامل ہے۔
اداکارہ کے بچھڑنے کی خبر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر دی اور اظہار افسوس کیا۔
امیتابھ بچن نے ان ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کے ساتھ بتایا کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث بچھڑ گئیں اور لکھا کہ آہستہ آہستہ سب دور جا رہے ہیں۔
دوسری جانب دیگر اداکاروں سمیت مداح بھی ان کے بچھڑنے پر اظہار افسوس کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: روی شاستری نے ویرات کوہلی کو عمران خان کے ہم پلہ کپتان قرار دیدیا
یاد رہے گزشتہ دنوں با لی وڈ کی ’چاندنی‘ اور’ہوا ہوائی گرل‘ سری دیوی دبئی کے امیریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں چل بسیں تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب نہیں بلکہ حادثہ بتایا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ سری دیوی کے جسم میں نشے کی مقدار بھی پائی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں