موبائل کی خلاف ورزی پر خود کارسسٹم کے تحت چالان آج سے شروع

10:27 AM, 6 Mar, 2018

ریاض:سیٹ بیلٹ اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کی خلاف ورزی پر خود کار سسٹم کے تحت چالان کا آغاز آج سے کردیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کے علاوہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل ہاتھ میں پکڑنا،بے بی چیئر کا عدم استعمال اورچوراہے پر موجود گاڑی کو گزرنے نہ دینے پر کم سے کم 150ریال اور زیادہ سے زیادہ 300ریال جرمانہ ہوگا۔ نئے ٹریفک ضوابط کے مطابق اسکول بس جب طلبہ کو اتار رہی ہو یا بٹھارہی ہو اس وقت اوور ٹیک کرنے پر کم سے کم 3000ریال اور زیادہ سے زیادہ 6000ریال جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :- ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، محکمہ ٹریفک

اتنا ہی جرمانہ گاڑی پر سیاسی نعروں، پارٹیوں یا آداب عامہ کے منافی اسٹیکر چسپاں کرنے پر ہوگا۔ اسی طرح چلتی گاڑی سے کوڑا پھینکنا، پیدل چلنے والوں کا زیبرا کراسنگ کے علاوہ دیگر جگہوں سے سڑک عبور کرنا یا پیدل چلنے والوں کے لئے مختص سنگل کی خلاف ورزی پر کم سے کم 100اور زیادہ سے زیادہ 150ریال جرمانہ ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ایئر بڈز یا بلوٹوتھ سے کال سننا یا سنگل پر گاڑی کے مکمل رک جانے کے وقت موبائل ہاتھ میں پکڑنے پر خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :- سعودی شہری کی ٹریفک کی 375 خلاف ورزیاں، 80 ہزار ڈالرز جرمانہ

مزیدخبریں