جعلی ادویات کیس، سپریم کورٹ کے حکم پر فیکٹری مالک کمرہ عدالت سے گرفتار

10:22 AM, 6 Mar, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جعلی ادویات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ادویہ ساز کمپنی کے مالک کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیکٹری فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ڈریپ فوری طور پر فیکٹری کو ٹیک اوور کر لے۔

مزید پڑھیں: زینب کے قاتل نے عدالت سے سزا میں نرمی کی اپیل کر دی

چیف جسٹس نے ادویہ ساز کمپنی کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کس کس کو بلیک میل کریں گے؟۔ کونسا آئی جی آپ کی حمایت کرتا ہے۔ اس ڈی آئی جی کی وردی اترواتا ہوں اور آئی جی پنجاب اپنے ڈی آئی جی کی تحقیقات کریں۔ تاہم سپریم کورٹ نے آرپی او بہاولپور کو بھی معطل کر دیا۔

سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوئی۔ ڈریپ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ پمز میں جگر پیوند کاری کا دس سالوں میں ایک مریض آیا جبکہ ڈونر اور مریض دونوں انتقال کر گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ 12 مارچ کو ہو گا

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رپورٹس ہمیشہ ایک روز قبل کیوں عدالت میں جمع کرائی جاتی ہے۔ عدالت نے صحت کے اداروں میں مستقل سربراہان کی تقرری کے معاملے پر سیکرٹری کیڈ کو فوری پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں