روم :اٹلی کے بین الاقوامی فٹبالر ڈیوڈ استوری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ اطالوی فٹبالر اپنی ٹیم کے ہمراہ کلب میچو ں میں شرکت کرنے کیلئے ہوٹل میں مقیم تھے اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔کلب ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیوڈ استوری ناشتے کی میز پر سب سے پہلے موجود ہوتے تھے تاہم صبح ان کے نہ آنے پر جا کر کمرے میں دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :مصری فٹبالر محمد صالح کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر مداح مسلمان ہونے کو تیار
اطالوی میڈیا نے ڈیوڈ استوری کی موت پر رپورٹ کی کہ فٹبالر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے تاہم کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :لاہورقلندرز کے غیر ملکی بلے باز کیمرون ڈیلپورٹ کی والدہ انتقال کر گئی
یاد رہے کہ ڈیوڈ استوری فٹبال کلب فیورنٹینا کے کپتان تھے اور ان کی موت کی خبر کے بعد کلب میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔ آنجہانی ڈیوڈ استوری نے 2011 سے 2017 تک اٹلی کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔