چمن، سرحدی علاقے میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

09:27 AM, 6 Mar, 2018

چمن: چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے سامنے سے فائرنگ کر دی تاہم مقابلے کے دوران چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

یاد رہے رواں ماہ ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشنز کئے تھے۔ اس اہم آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، سب مشین گنز، بارودی سرنگ، ڈیٹونیٹرز اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔

کارروائیاں بلوچستان کے علاقے کابو، مستونگ، سنگجاوی، دُکی، دوئی واد اور ڈیرہ بگٹی میں کی گئیں تھیں۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہو گا

خیال رہے ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل متعدد آپریشن کر چکی ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں