بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ کو تحلیل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کا آغاز

09:49 PM, 6 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

مانامہ: بحرین کی وزارت انصاف نے ملک کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ کو تحلیل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے کے حوالے سے پیر کے روز موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت انصاف نے آج دائر کیے گئے ایک مقدمے میں اس بات کو بنیاد بنایا کہ سیکولر اپوزیشن گروپ نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔

اس گروپ پر بحرین میں مروجہ قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام ہے۔

مزیدخبریں