ماڈل کنچن ٹھاکر نے ممبئی ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دے کرافراتفری مچادی

ماڈل کنچن ٹھاکر نے دہلی جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دے کرافراتفری مچادی

08:27 PM, 6 Mar, 2017

ممبئی: بھارتی ماڈل کنچن ٹھاکر نے دہلی جاتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دے کرافراتفری مچادی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ماڈل کنچن ٹھاکر اپنی دوستوں کے ساتھ ممبئی سے دہلی جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران اہلکاروں کو اپنی دوستوں کے ہینڈ بیگ ٹھیک سے چیک کرنے کا کہتے ہوئے بم کی اطلاع دی جس پر ممبئی ایئرپورٹ پر افراتفری مچ گئی اور دہلی جانے والی پرواز کو روک لیا گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی گھنٹے تلاشی کے بعد ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا اور جھوٹی اطلاع دینے پر ماڈل گرل کو جہاز سے اتار کر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ماڈل گرل پر مذاق میں عوام کی جان خطرے میں ڈالنے اور ایئرپورٹ پر افراتفری مچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کنچن ٹھاکر کو فی الحال ضمانت پر رہا کردیا ہے لیکن انہیں اس مقدمے میں 3 سال جیل کاٹنا پڑسکتی ہے۔

مزیدخبریں