اسلام آباد: پاکستان اور افغانستا ن کے تعلقات گزشتہ چند دنوں سے انتہائی خراب دکھائی دے رہےہیں ۔ گزشتہ روز بھی افغانستا ن کی طرف سے دہشت گردوں نے حملہ کر کے پانچ پاکستانی اہلکاروں کے شہید کر دیا تھا ۔جبکہ جوابی کارروائی میں دس کے قریب دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو گئے تھے ۔ تاہم اب حکومت پاکستان نے پاکستانی ویزہ رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا جو صرف 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پاکستانی ویزا رکھنے والے افغانیوں کے لیے طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جو صرف 2 روز کے لیے کھولا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق بارڈر7 اور 8 مارچ کو کھولا جائے گا جب کہ بارڈر کھولنے کے اسی فیصلے کے تحت 2 روز میں ویزے پر افغانستان جانے والے پاکستانی بھی واپس آسکیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر کو آگاہ کردیا ہے۔